عراق،داعش جنگجوؤں کا حملہ،35افراد ہلاک،28زخمی

بدھ 5 اپریل 2017 17:59

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)عراق میں داعش کے حملے میں35افراد ہلاک جبکہ 28دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تکریت میں اس وقت ہوا جب فوجی وردی میں ملبوس داعش جنگجوؤں نے سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیا اور متعدد گھروں کو بھی نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 30عام شہری ہلاک اور28سے زائد زخمی ہوگئے۔دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کو مزید علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کیلئے محاصرہ کرکے فائرنگ کی اور فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔جھڑپ کے دوران پانچ داعش جنگجو بھی مارے گئی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :