چین ،ْ80سالہ شخص ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود بچ گیا

بدھ 5 اپریل 2017 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) چین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خوفناک حادثہ ہوا جس میں 80سالہ شخص ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

(جاری ہے)

چین کے شہر ڈالیان کے ایک ریلوے اسٹیشن پرپلیٹ فارم پر کھڑا 80سالہ شخص اچانک پٹری پر گرکر ٹرین کی زد میں آگیا ،ْیہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ دم بخود رہ گئے تاہم فوری طور پر ٹرین روک کر بزرگ کو باہر نکالا گیا تو انہیں زندہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔بزرگ کوچوٹوں کی وجہ سے فوری طور پراسپتال پہنچایا گیا ۔ بہت بڑی تعداد میں لوگ حادثہ کی وڈیو انٹرنیٹ پر دیکھ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :