تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی پر اعتراضات

بدھ 5 اپریل 2017 20:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناصر درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی خیبرپختونخواہ نازمزد کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کے کچھ اراکین خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صلاح الدین محسوس چونکہ جونئیر پولیس افسر ہیں اس لیے ان کی بطور آئی جی تقرری میرٹ کیخلاف ہے۔