کراچی: صنم بھٹو کو2018 کے انتخابات میں انتخابی معرکے میں اتارنے کی تجویز پیش،ذرائع

صنم بھٹو نہ صرف 2018 کے انتخابی معرکے میں خود حصہ لیں گی بلکہ وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گی پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میںیہ تجویز پیش کی گئی،ذرائع

بدھ 5 اپریل 2017 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات میں ایک اورسرپرائزدینے کا فیصلہ کرلیاہے، بے نظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب اورلیاری سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹوکی بہن صنم بھٹو کو2018 کے انتخابات میں انتخابی معرکے میں اتارنے کی تجویز پیش کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فی الحال معاملے کوآئندہ انتخابات کے اعلان تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ طے کرلیا گیا ہے کہ صنم بھٹو نہ صرف 2018 کے انتخابی معرکے میں خود حصہ لیں گی بلکہ وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ملک بھرمیں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ایک حلقے کی جانب سے تجویز دی گئی کہ صنم بھٹو کوسینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا ممبربنایا جائے ۔

پیپلزپارٹی کے معتبرترین ذرائع کے مطابق صنم بھٹو کولیاری کی نشست سے انتخاب لڑایا جائے گا ۔سابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پرفی الحال صنم بھٹو کو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پرفعال کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیاہے تاہم سابق صدر صنم بھٹو کومیدان سیاست میں عین انتخابات کے موقع پرلاکرملکی سیاست میں ایک نیا سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔