لاہور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد فوری ہٹانے کا حکم

بدھ 5 اپریل 2017 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے دد ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار لاہور کے رہائشی ظفر اقبال کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے شائع کر نے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیا جائے،گستاخانہ خاکے شائع کر نے والوں کو بیرون ممالک سے گر فتار کر کے پاکستان لایا جائے اوربیرون ملک فرار بلاگرز سلمان حیدر،احمد وقاص گورائیہ اور دیگر کو پاکستان واپس لاکر کارروائی کی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔