سربراہ وفاقی محکمہ شماریات آصف باجوہ کی کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملاقات

خانہ و مردم شماری کے ابتدائی مرحلہ کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار

بدھ 5 اپریل 2017 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) سربراہ وفاقی محکمہ شماریات آصف باجوہ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خانہ و مردم شماری کے ابتدائی مرحلہ کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں محکمہ مردم شماری و سروے آف پاکستان کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ محکمہ شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کا تمام پاکستان بیورو برائے شماریات کے قواعدو ضوابط کے تحت مکمل غیر جانبداری کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری سے متعلق 700 سے زائد موصول شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان آرمی کی جانب سے خانہ و مردم شماری کے حوالے سے فراہم کردہ مدد اور سیکورٹی اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کے دوران پاکستان آرمی قومی جذبہ سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ و مردم شماری کے بقیہ مراحل میں بھی مکمل تعاون جاری رہے گا۔#

متعلقہ عنوان :