اٹک، پنجاب حکومت کسانوں کو بلا سود قرضے آسان دینے کے لیے اخبارات میں کروڑوں روپے اشتہارات شائع کرائے

مگر نجی اداروں نے کسانوں سے ہاتھ دکھا دیا معمولی قرضے

بدھ 5 اپریل 2017 23:09

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور پنجاب حکومت نے کسانوں کو بلا سود قرضے آسان قسطوں پر دینے کے لیے اخبارات میں کروڑوں روپے سے اشتہارات شائع کرائے مگر نجی اداروں نے کسانوں سے ہاتھ دکھا دیا معمولی قرضے بھی کسانوں کی اراضی رہن رکھ کر دیے جانے لگے جس پر کچھ سمجھ بوجھ رکھنے والے کسانوں نے نہ صرف قرضہ لینے سے انکار کر دیا بلکہ اسے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فرا ڈ قرار دیا حکومت پنجاب کی طرف سے چھوٹے کسانوں کو مختلف مدات میں قرضہ دینے کی سکیموں سے متعلق کسانوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آٹھ کنال پر چالیس ہزار روپے قرضہ حکومت کی طرف سے بلا سود اور آسان قسطوں پر دینے کے اعلانات اور اشتہارات شائع ہو ئے تھے جس پر ہم نے قرضہ کے حصول کے لیے اپلائی کیا تو ایک تنظیم این آر ایس پی کے دفاتر میں ہمیں بھیجا گیا جہاں اُنہوں نے بتایاکہ یہ قرضہ آسان قسطوں پر نہیں بلکہ صرف چھ ماہ کے لیے ہے اور چھ ماہ بعد کسانوں نے یک بار گی واپس کرنا ہو گا ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد مذکورہ تنظیم نے محکمہ مال سے ملی بھگت کر کے کسانوں کو ورغلایا کہ وہ اپنا انتقال وراثت لے کر آئیں اس حوالے سے جب کسانوں کو خدشہ ہو اکہ معمولی قرضے پر انتقال وراثت کیوں لیا جا رہا ہے تو راز کھلا کہ مذکور ہ تنظیم ان قرضوں کے بدلے کسانوں کی زمین رہن رکھ رہی ہے جس پر بہت سارے کسانوں نے نہ صر ف قرضہ لینے سے انکار کر دیا ہے بلکہ ان کسانوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت صرف کاغذی سطح پر عوامی خدمات انجام دے رہی ہے کسانوں کی زمینیں رہن رکھ کر قرضے دینا اور یک بارگی واپسی کسانوں کے ساتھ کھلا مذاق ، دھوکہ اور فراڈ کے زمرے میں آتا ہے کسانوں نے نجی تنظیم اور حکومت کے رویے پر شدید احتجاج کر تے ہوئے زمین رہن رکھ کر قرضے لینے سے انکار کر دیا ہے کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :