مردم شماری میں بھی دھاندلی ہورہی ہے ،حکومت خودمردم شماری کے خلاف سازش میں شریک ہے ،نبیل گبول

پنجاب میں پولیس محض حکمران خاندان کی حفاظت کررہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 5 اپریل 2017 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ مردم شماری میں بھی دھاندلی ہورہی ہے ،حکومت خودمردم شماری کے خلاف سازش میں شریک ہے ،پنجاب میں پولیس محض حکمران خاندان کی حفاظت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ پنجاب میں کہیں بھی رینجرزکاآپریشن نظرنہیں آرہا،مردم شماری میں بھی دھاندلی ہورہی ہے اورحکومت خودمردم شماری کے خلاف سازش کررہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ،پولیس عوام کے جان ومال کے تحفط کے بجائے محض حکمران خاندان کی حفاظت کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے کودبایاجارہاہے ۔وزیردفاع ڈان لیکس کوماضی کاحصہ قراردے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ الطاف حسین کاپاکستان کے خلاف غداری ہے وہ پاکستان کاغدارہے ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :