سندھ ہائی کورٹ کاآن لائن ٹیکسی سروس کیس میں حکومت سندھ ‘محکمہ قانون ،ٹرانسپورٹ ودیگر کو 27 اپریل تک جواب دائر کرنے کا حکم

بدھ 5 اپریل 2017 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے آن لائن ٹیکسی سروس سے متعلق آئینی درخواست پر بدھ کو سماعت کے موقع پر حکومت سندھ محکمہ قانون ،ٹرانسپورٹ ودیگر کو 27 اپریل تک جواب دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،سماعت کے موقع پر طرفین کے وکلائ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ٹیکسی مالکان اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،جس کے بعد حکومت نے ڈرافٹ تیار کر کے محکمہ قانون ارسال کردیا ہے،تمام قانون معاملات پر بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے،تاہم موٹر وہیکل آرڈینس کے لئے عدالت سے اجازت درکار ہوگی ،جس کے بعد عدالت سے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ،جس کے بعد عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :