محکمہ سوئی گیس کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون‘متعدد گیس کنکشن منقطع‘بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے

بدھ 5 اپریل 2017 23:11

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) محکمہ سوئی گیس کاگیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون۔ ریجنل مینیجر عبدالرشید لغاری کی ہدایت پر جاری آپریشن کے دوران ایس اینڈ ایم حیدرآباد اور ایس ایس جی سی میرپورخاص کی مشترکہ کاروائیاں۔زونل مینیجر شرف الدین شیخ کی سربراہی میں چھاپے ۔متعدد گیس کنکشن منقطع۔

بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل مینیجر ایس ایس جی سی عبدالرشید لغاری کی ہدایت پر گیس چوری کی روک تھام کے لئے جاری آپریشن کے دوران زونل مینیجر شرف الدین شیخ کی سربراہی میں ڈپٹی مینیجر ایس اینڈ ایم حیدرآباد انصاف علی دستی ، ایس ایس جی سی میرپورخاص کے انجینئر حمزہ علی نندھانی، ایگزیکٹو ڈسٹری بیوشن وفاق احمد خان اور عبدالجلیل ہکڑو نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران ہارٹی کلچر ریسٹ ہائوس میں نصب گھریلو کنکشن کو غیر قانونی طور پر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور فروٹ فارم میں ڈائریکٹ کنکشن جبکہ کھپرو بس اسٹینڈ کے قریب لطیف ٹائون میں بل کی عدم ادائیگی پر منقطع کنکشن سے ڈائریکٹ ساکٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے پر محمد اسلم خان، چیلارام اور دیگر پر بھاری جرمانے عائد کردیئے جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران گھریلو کنکشن کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اطلاع پر اورنگ آباد میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر گھریلو پی یو جی میٹر منقطع کردیا گیا جبکہ سیٹلائیٹ ٹائون مکہ مسجد کے قریب ایک گھر میں قائم پکوان سینٹر پر چھاپہ مار کر کنکشن منقطع کردیا گیا اور مزید محکمانہ کاروائی اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے میٹرز حیدرآ باد ریجنل آفس ارسال کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زونل مینیجر شرف الدین شیخ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا۔عوام کے تعاون سے بہت جلد گیس چوری پر قابو پا لیں گے۔اس سلسلے میں بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ گرفتاری اور قانونی چارہ جوئی کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :