مصر میں3 ہزار 7 سو سال پرانا اہرام دریافت کرلیا گیا

بدھ 5 اپریل 2017 18:31

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سات سوسال پرانا اہرام دریافت کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

مصرکے ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے قریب واقع شہر دشہور کے مضافات میں فراعنہ کے قبرستان میں نئے اہرام کا پتہ لگایاہے ،ْاندازے کے مطابق یہ اہرام مصر کے تیرہ فرعون کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تاریخ17 یا18 صدی قبل مسیح سے پرانی ہے۔مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا کہ اہرام کا کچھ حصہ صحیح و سالم ہے۔ مصر میں 123 اہرام ہیں جن میں سے سب سے پرانا گیزہ نامی اہرام ہے جسے 4500 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :