افغانستان ،دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک

پیر 10 اپریل 2017 11:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) امریکی سپیشل فورسز کا ایک سپاہی افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کی ہلاکت کا واقعہ ننگرہار صوبے میں پیش آیا جو کہ پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس علاقے کو دولتِ اسلامیہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔اسی علاقے میں امریکی فوج جہادی گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔