برطانوی تاریخ میں منفرد عدالتی فیصلہ
ملزم گرل فرینڈ بنانے سے پہلے پولیس کو آگاہ کر ے،عدالت کا حکم
پیر 10 اپریل 2017 11:38
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) برطانیہ کی مقامی عدالت نے گھریلو تشدد کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ آئندہ کوئی بھی گرل فرینڈ بنانے سے پہلے پولیس کو ضرور خبر کرے۔اسے برطانوی عدالتی تاریخ کا سب سے عجیب و غریب لیکن انتہائی مفید فیصلہ بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس طرح قانون کے ذریعے گھریلو تشدد کا راستہ روکا جاسکے گا اور ہزاروں خواتین کی زندگی جہنم بننے سے بچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے 30 سالہ رہائشی کائل گوڈفرے کی سابقہ گرل فرینڈ نے اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی تھی کہ وہ اس پر تشدد کرتا تھا اور گھنٹوں رسیوں سے باندھ کر رکھا کرتا تھا۔ اس شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گوڈفرے کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے بعد عدالت کے سامنے پیش کردیا۔(جاری ہے)
مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی گوڈفرے نے پرتشدد رویئے کا مظاہرہ کیا اور اپنی گرل فرینڈ کے علاوہ مزید دو خواتین کو مغلظات بکیں اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔
اگرچہ گوڈفرے کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی لیکن عدالت نے آئندہ 7 سال تک کے لیے اسے پابند کیا ہے کہ اگر وہ کوئی گرل فرینڈ بنائے گا یا کسی خاتون سے 2 ہفتوں تک روزانہ میل ملاقات کرے گا تو اسے یہ اطلاع لازماً مقامی پولیس کو دینا ہوگی۔پولیس اہلکار اس خاتون/ ممکنہ گرل فرینڈ سے ملیں گے اور اسے گوڈفرے کے پرتشدد ماضی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ محبت کے اس تعلق میں کسی بھی مار پیٹ یا تشدد کی فوری رپورٹ پولیس کو دے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اگر گوڈفرے نے اس حکم پر عمل نہ کیا تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی اور اسے 10 سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔پیر 10 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے 8نوجوان شہید ،متعدد زخمی ،حریت رہنمائوں اورپاکستا ن کی شدید مذمت
-
پورے عالم کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،امام کعبہ
-
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے وادی میں ڈھونگ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے،سرتاج عزیز
-
وفاق کا اے ڈی خواجہ کو ڈی جی ایف آئی اے بابر نواز کو آئی جی پنجاب لگانے کا فیصلہ
-
نوازشریف اور شہبازشریف پاکستان کیساتھ وفا کرنیوالے حکمران ہیں:امام کعبہ
-
الیکشن کمیشن نے اربوں کھربوں کے اثاثے بنانیوالے پارلیمنٹرین کو کلین چٹ دے دی
-
آپریشن رد الفساد :ڈی جی خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ،5دہشت گرد ہلاک
-
اقتصادی راہداری نے پاکستان کے بارے میں دنیا کی رائے بدل کر رکھ دی ہے،احسن اقبال
-
ہائی ویز ریسرچ لیبارٹری کے نام پر 35 کروڑ کی مالی بدعنوانی‘ جاپان حکومت کے افسران کی کرپشن کے باعث امداد واپس لے لی
-
چوہدری سرورنے اپنی فلاحی تنظیموں کیلئے 30ملین سے زائد کا فنڈ جمع کر لیا
-
آصف زرداری سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ،پارٹی امور سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا‘شیخ رشید
-
نوازشریف بے وفا، اس لئے ساتھ دینے سے معذرت کرلی،ممتاز بھٹو
-
افغانستان ،دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک
-
سعودی عرب کا ریاض کے مضافات میں ’تفریحی شہر‘بنانے کا اعلان
-
مصر میں دو بم دھماکوں میں دو درجن سے زائد ہلاکتیں
-
سویڈن، ٹرک حملے کے ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر کر دی گئی
-
برطانوی وزیر خارجہ کی روسی دورہ منسوخ کرنے پر ماسکو کی مذمت
-
روس اور ایران کا شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق
-
یمن میں آتشزدگی، ایک درجن سے زائد ہلاک
-
عراق،موصل سے فرار ہونے والے شہریوں پر داعش کے جنگجووٴں کی فائرنگ
-
ویڈیو گیم کے عادی بچوں کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، رپورٹ میں انکشاف
-
برطانوی تاریخ میں منفرد عدالتی فیصلہ
-
ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کی واحد وجہ اداروں کا مضبوط اور با اختیار نہ ہونا ہے، پرویز خٹک
-
پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے آواز اٹھانے پر مجھ سمیت 7 منتخب نمائندوں کے خلاف سیکیورٹی گارڈ نے مدعی بن کر مقدمہ درج کرایا ہے،عار ف علوی
-
پاکستان کے رنگ نرالے :بالائی اور میدانی علاقوں میں کہیں برفباری تو کہیں دھوپ
-
پاکستان کی ترقی کا اہم جز معیشت ، معیشت بہتر ہو گی تو ملک ترقی کرے گا،پرویز مشرف
-
کوئی شک شبہ نہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غائب کیا،سینیٹر سعید غنی
-
لاہور: شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامے ڈائیریکٹ کرنے والے پی ٹی وی کے پرڈیوسر راشد ڈار خون کے عارضے میں مبتلا
-
لاہور: سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر غلط معلومات ظاہر ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا
-
ملک میں ڈسکوز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان
-
مریم نواز نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
-
ایبٹ آباد،طالب علم کی نازیبا تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کرنے والے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.