لاہور: شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامے ڈائیریکٹ کرنے والے پی ٹی وی کے پرڈیوسر راشد ڈار خون کے عارضے میں مبتلا

ہسپتال میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں داخل ہیں،اہل خانہ کی حکومت سے اپیل کہ ان کی فنی خدمات کے پیش نظر ان کا علاج کروایا جائے

پیر 10 اپریل 2017 11:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)اندھیرا اجالا،سونا چاندی،سورج کے ساتھ ساتھ، الف نون سمیت ہزاروں مقبول ٹی وی ڈرامے بنانے والے پی ٹی وی کے سابق ہدایتکار پرڈیوسر راشد ڈار خون کے عارضے میں مبتلا ہوکر میوہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

اسی کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکز سے شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامے ڈائیریکٹ کرنے والے پی ٹی وی کے پرڈیوسر راشد ڈار خون کے عارضے میں مبتلا ہوکر میو ہسپتال میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں داخل ہیں۔

راشد ڈار نے شہرہ آفاق ڈرامے اندھیرا اجالا،سونا چاندی،خواہش،سورج کے ساتھ ساتھ،منچلے کا سودا،نگا رخانہ،ہزاروں راستے سمیت بے شمار ڈرامے بنائے جو آج بھی بھارت کے آرٹ سکولز میں پڑھائے جاتے ہیں۔راشد ڈار کی عمر73سال ہے اور ان کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی فنی خدمات کے پیش نظر ان کا علاج کروایا جائے۔