برطانوی وزیر خارجہ کی روسی دورہ منسوخ کرنے پر ماسکو کی مذمت

پیر 10 اپریل 2017 11:32

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)روسی حکومت نے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کا طے شدہ روسی دورہ منسوخ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کی روسی حمایت کے تناظر میں دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے روسی دورے کی منسوخی سے واضح ہو گیا ہے کہ لندن حکومت عالمی سطح پر کوئی اثر نہیں رکھتی اور نہ ہی کوئی اْس کا مقام ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے ساتھ بامعنی مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر بھی شکوک کا اظہار کیا ہے۔ بورس جانسن نے ہفتہ آٹھ مارچ کی شام میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران روس کا دورہ نہیں کریں گے۔