مریم نواز نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

عوام اپنے علاقے ضلع اور ٹاؤن کا نام لکھ کر مجھے ٹو ئٹر پر آگاہ کریں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کریں گے، ٹوئٹ

پیر 10 اپریل 2017 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ اتوار کے روز ٹویٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات سے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

عوام اپنے علاقے ضلع اور ٹاؤن کا نام لکھ کر مجھے ٹویٹر پر آگاہ کریں۔ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کریں گے ۔