عراق،موصل سے فرار ہونے والے شہریوں پر داعش کے جنگجووٴں کی فائرنگ

پیر 10 اپریل 2017 11:37

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)عراقی فوجی آپریشن کی وجہ سے موصل سے نقل مکانی کرنے والے عام شہریوں کو داعش کے جنگجووٴں کی فائرنگ کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کئی ایسے افراد کو ہلاک کر دیا گیا جو منتقل ہونے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

عراق میں خودمختار کرد علاقے کی فوج نے بھی بتایا ہے کہ داعش کے جہادیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب ایسے شہریوں کو ہلاک کر دیا جو عراقی فوج کے کنٹرول والے علاقے میں جانا چاہتے تھے۔ عراقی فوج نے موصل کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم گزشتہ برس اکتوبر سے جاری رکھی ہوئی ہے۔