مصر میں دو بم دھماکوں میں دو درجن سے زائد ہلاکتیں

پیر 10 اپریل 2017 11:32

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)مصری شہروں طنطا اور اسکندریہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم حملوں میں مجموعی طور پر ستائیس افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بندرگاہی شہر اسکندریہ میں کیے گئے خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 26 زخمی بتائے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ ایک قبطی گرجاگھر کے قریب کیا گیا۔ اس سے قبل صبح کے وقت دریائے نیل کے ڈیلٹا میں واقع شہر طنطا میں ایک گرجا گھر کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔