کوئی شک شبہ نہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غائب کیا،سینیٹر سعید غنی

کارکنوں کو اس طرح غائب کرنا باعث تشویش ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 10 اپریل 2017 11:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کوئی شک شبہ نہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غائب کیا۔ کارکنوں کو اس طرح غائب کرنا باعث تشویش ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی پی کے تین کارکن جو آصف علی زرداری کے قریب تر سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا اچانک غائب ہو جانا باعث تشویش ہے۔ ہمارے کارکنوں کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غائب کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں کو اٹھایا گیا وہ سیاست میں اتنے سرگرم نہیں ہیں۔ کارکنوں کے غائب ہونے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ شکوہ نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کارکنوں کو فی الفور سامنے لایا جائے۔