سعودی عرب کا ریاض کے مضافات میں ’تفریحی شہر‘بنانے کا اعلان

پیر 10 اپریل 2017 11:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ریاض کے مضافات میں ایک تفریحی شہر قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس'شہر' کو سال 2022 میں کھولنے کا ارادہ ہے اور یہ سعودی حکومت کے 'ویڑن 2030' پلان کا حصہ ہے جس کے مطابق ملک میں نوجوانوں کو ملازمت کے نئے مواقعے فراہم کیے جائیں گے اور سعودی عرب کے سخت تاثر کو کم کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

یہ 'تفریحی شہر' 334 مربعہ کلو میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا اور اس میں کھیل، ثقافت اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہاں پر سفاری پارک اور مشہور زمانہ سِکس فلیگ کی جانب سے تھیم پارک بھی بنایا جائے گا۔مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا جس کی ابتدا اگلے سال ہوگی۔