ویڈیو گیم کے عادی بچوں کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، رپورٹ میں انکشاف

والدین بچے کو روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ دھوپ میں کھیلنے دیں تاکہ ان میں وٹامن ڈی کی مقدار پوری رہے، ماہرین

پیر 10 اپریل 2017 11:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) روزانہ کئی گھنٹے ویڈیو گیم کھیلنے والے بچوں میں بہت سی عام بیماریوں کے علاوہ ہڈیوں کے کمزور ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ریسرچ جرنل ”بی ایم جے کیس رپورٹ“ میں ایک برطانوی بچے کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ویڈیو گیم کی لت سے بچوں میں ایک طرف موٹاپا بڑھ جاتا ہے تو دوسری جانب ان کی ہڈیاں بہت کمزور ہو کر ٹوٹ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سائنس میں یہ بات طے شدہ ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ جسمانی کھیل کود اور ورزش بھی یکساں طور پر ضروری ہیں تاکہ دماغ کے اور جسم کی نشوونما یکساں طور پر ہوتی رہے۔اسی تناظر میں ماہرین بار بار خبردار کرتے رہتے ہیں کہ بچوں کو بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے نہ دیا جائے کیونکہ اس طرح وہ گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں جس سے ان میں موٹاپا بڑھ جاتا ہے اور وہ کم عمری ہی سے کئی بیماریوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔