لاہور: سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر غلط معلومات ظاہر ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا

پیر 10 اپریل 2017 11:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)لاہور ائیرپورٹ عملے کی غفلت کے باعث لاہور ائیرپورٹ کی ویب سائٹ پروازوں سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے لگی۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 کو کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز ظاہر کیا گیاجبکہ پی آئی اے کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 323 کو لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز ظاہر کر دیا گیا۔

ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سول ایوی ایشن نے پروازیں غلط ظاہر کرنے سمیت خود ہی ان پروازوں کو منسوخ بھی کر دیا جبکہ حقیقت میں پروازیں منسوخ نہیں ہیں۔ ویب سائٹ پر غلط معلومات ظاہر ہونے سے آنے جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔