روس اور ایران کا شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 10 اپریل 2017 11:37

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء)روس اور ایران نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اپنے روسی ہم منصب جنرل والیری گیراسیموف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں مشترکہ کوششوں کو وقت کی ضرورت قرار دیاہے۔ دونوں جرنیلوں نے شام کے شائرات ایئرفیلڈ پر امریکی کروز میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا۔ خان شیخون پر کیمیائی حملے کے ردعمل میں بحیرہ روم میں کھڑے امریکی جنگی جہازوں سے شائرات ایئر فیلڈ پر کم از کم انسٹھ ٹوماہاک میزائل داغے گئے تھے۔ روس اور ایران شام کے صدر بشار الاسد کے قریبی حلیف ہیں۔