امریکا نے دھوکا دہی سے محفوظ نئے گرین کارڈ کا اجراکردیا

میعاد مکمل ہوے تک نئے اور پرانے دونوں کارڈ کارگر رہیں گے،امریکی حکام

منگل 2 مئی 2017 13:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے نئے نقالی سے محفوظ ’گرین کارڈز‘ جاری کرنے کا آغاز کر دیا ۔ری ڈزائن کردہ اِن کارڈوں میں بہتر گرافکس اور سکیورٹی کے اضافی نقوش درج ہیں، جو پرانے کارڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ نوعیت کے ہیں۔

(جاری ہے)

یو ایس سی آئی ایس کے مطابق نئے کارڈ کے ڈزائن سے ’یو ایس سی آئی ایس‘ کے بروقت اقدام لینے کا اظہار ہوتا ہے جس سے دستاویز کو نقالوں اور دھوکے بازوں کی حرفت سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔

یکم مئی سے نئے کارڈ کا اجرا شروع ہوا۔ تاہم یو ایس سی آئی ایس نے کہا کہ جب تک پرانا اسٹاک موجود ہے، پرانے کارڈ بھی جاری کیے جاتے رہیں گے۔جب تک اِن کی میعاد مکمل نہیں ہوتی، نئے اور پرانے دونوں کارڈ کارگر رہیں گے۔کارڈ تو نئے ہوں گے، لیکن اِن کی اہلیت کی شرائط اور درخواست کا سارا عمل مروجہ طور طریقے کا ہی ہوگا۔