داعش اور القاعدہ کے حملوں کا خدشہ ، امریکہ کی یورپ جانے والے اپنے شہریوں کو وارننگ ،سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت

منگل 2 مئی 2017 16:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)داعش اور القاعدہ کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو یورپ اور روس کے سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نییورپ جانے والے امریکی شہریوں کو وارننگ جاری کی ہیں جس کے مطابق یورپی ممالک فرانس اور سویڈن میں دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا خطرہ ہے دہشت گرد ہوٹلز، عبادت گاہوں، پارکوں اور شاپنگ مال جیسی عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لئے امریکی شہریوں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ غیر ضروری طور پر عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ وارننگ 4 ماہ کے لئے جاری کی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :