دبئی میں پو لیس کی مداخلت کے بعد کمپنی کا سینکڑوں مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ

منگل 2 مئی 2017 17:04

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) دبئی میں سینکڑوں مزدوروں کو تعمیراتی کمپنی کی طرف سے تنخواہیں نہ دینے پر پو لیس کو مداخلت کر نا پڑی ۔ جس کے بعد کمپنی کے نئے آجر نے دو دن میں تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تقریبا 250 مزدوروں نے الخلی گیٹ ناقمی علاقہ میں تعمیراتی کنٹریکٹنگ کمپنی القوض کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پو لیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ جس نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کے نمائندوں کے کمپنی کے نئے آجر سے مذاکرات کروائے ۔ جن کے دوران آجر نے دو دن میں تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا ۔ جس پر مزدور منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :