داعش نے مشرقی افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول ایک ضلع پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا،داعش کا دعویٰ
صوبہ ننگرہار کے علاقے چپرھار پر قبضے کیلئے رات بھر لڑائی جاری رہی ، دس طالبان جنگجو مارے گئے تین دشمن جنگجوں کو زندہ پکڑ لیا دیگر علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے،لڑائی میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، داعش نے خبر رساں ایجنسی "عماق" کے ذریعے بیا ن جار ی کر دیا
منگل 2 مئی 2017 14:58
(جاری ہے)
شدت پسند تنظیم کے بقول لڑائی میں فریقین کی طرف سے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔
تاحال طالبان نے اس لڑائی کے دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔صوبائی حکومت کے ایک ترجمان عطااللہ خوگیانی نے مخالف عسکریت پسند گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں طالبان کے 21 اور داعش کے سات عسکریت پسند مارے گئے۔خوگیانی کے بقول عام شہری بھی اس لڑائی کی زد میں آئے جس سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ان تمام دعوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔دریں اثنا طالبان اور داعش دونوں ہی پیر کو ننگرہار کے ضلع بتی کوٹ میں ایک امریکی فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔دونوں گروپوں نے ہی اپنے اپنے طور پر جاری کردہ بیانات میں اس واقعے کی تقریبا ملتی جلتی معلومات فراہم کیں اور دعوی کیا کہ اس دھماکے میں کم از کم چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔امریکی فوج نے اتحادی افواج کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن اس کے بقول واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور یہ اچین ضلع کے قریب پیش آیا جو کہ افغانستان میں داعش کا مرکزی گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔افغانستان میں امریکی فورسز کے ایک ترجمان کیپٹن بل سالوون نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ "ہم یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں ایک کاربم حملہ ہوا۔ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن اس میں اتحادیوں کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔اچین وہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ ہفتے غاروں اور سرنگوں پر مشتمل عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔پینٹاگان کے حکام کا کہنا تھا کہ انھیں شبہ ہے کہ اس پہاڑی ضلع کی مہمند وادی میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں داعش کا چیف عبدالحسیب بھی دیگر 35 شدت پسندوں کے ساتھ مارا گیا۔لیکن بظاہر امریکی اور افغان فورسز کی طرف سے افغانستان میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت سے ملنے والی کامیابی کے باوجود چند سوالات بدستور موجود ہیں۔داعش کا یہ مرکزی کمپلیکس غاروں اور سرنگوں پر مشتمل اس کمپلیکس سے محض دو کلومیٹر ہی دور ہے کہ جسے دو ہفتے قبل امریکہ کے سب سے بڑا غیرجوہری بم سے نشانہ بنایا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں داعش کے 92 جنگجو مارے گئے، گو کہ لگ بھگ آٹھ سو کے قریب جنگجو اس علاقے میں موجود رہے ہیں۔افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے اس وقت کہا تھا کہ یہ (بم )ہدف کے خلاف درست ہتھیار تھا۔دشمن نے بنکرز، سرنگیں اور وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بنا رکھی تھیں اور یہ بم اس لیے استعمال کیا گیا تاکہ یہ رکاوٹیں کم کی جائیں اور ہم اپنی کارروائی جاری رکھ سکیں۔تاہم ان دعوں کے باوجود دیگر حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کیا آیا اس بم حملے سے داعش کی اس علاقے میں سرگرمیوں پر کوئی قابل ذکر اثر پڑا یا نہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 3 مئی 2017 کی مزید خبریں
-
مصر میں مالی ڈپازٹ کے مقابل غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا قانون زیرِ غور
-
سعودی عرب ،ویژن 2030 کی تکمیل کے لیے 10 نئے پروگرام شروع
-
ترکی میں گرفتاریاں، ہنگامی حالت میں توسیع، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش
-
امریکا نے دھوکا دہی سے محفوظ نئے گرین کارڈ کا اجراکردیا
-
روسی جنگلات کی آگ چین پہنچ گئی
-
داعش نے مشرقی افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول ایک ضلع پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا،داعش کا دعویٰ
-
اسرائیل کا امریکہ سے 13 جدید توپین خریدنے کا فیصلہ
-
امریکی ایف بی آئی خاتون ایجنٹ داعش جنگجو کے عشق میں گرفتار،شادی کرلی
-
داعش اور القاعدہ کے حملوں کا خدشہ ، امریکہ کی یورپ جانے والے اپنے شہریوں کو وارننگ ،سفر کے دوران احتیاط کی ہدایت
-
تلخ سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گے
-
لندن میں تین مشتبہ عورتیں انسداد ِدہشت گردی قانون کے تحت گرفتار
-
دبئی میں پو لیس کی مداخلت کے بعد کمپنی کا سینکڑوں مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ
-
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا
-
مخالفین کی تخریب کاری ،ْکیچڑ اچھالنے اور الزام تراشی کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،ْ وزیر اعظم
-
مشترکہ مفادات کونسل میں کچھی کینال کیس میں بد عنوانی میں ملوث حکام کو عبرتناک سزادینے کا متفقہ فیصلہ
-
مریم نوازنے پانامہ پیپرزکوکچراقراردیا،پانامہ پیپرزکے ذریعے حکومت گرانے کی سازش ناکام ہوگئی،پانامہ پیپرزکرپشن نہیں ہیں اورنہ ہی پانامہ پیپرزپرتحقیقات کرنے والوں نے اسے کرپشن سے جوڑاہے ،ٹوئٹ ... مزید
-
پاناماکیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
-
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کادورہ افغانستان
-
سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کو دل کی تکلیف، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی منتقل
-
ڈیڑھ لاکھ بلاک شناختی کارڈز عارضی طور پر بحال
-
پیپلزپارٹی کا فیصل صالح حیات کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ
-
لاہورہائیکورٹ ‘ 15 بلڈنگ پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث 3مجرموں عابد اکرم،سرفرازاورشبیرکی اپیلیں مسترد
-
ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی فنڈنگ کے منصفانہ اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،ْ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
صدکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی ختم کرنے اور کشمیر کا تنازعة کے حل کیلئے پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْسرتاج عزیز
-
مشال خان قتل کیس کے اہم ملزم عارف خان کو بیرون ملک فرار کروا دیا گیا: رہنما اے این پی بشرا گوہر کا الزام
-
مشال قتل کیس میں گرفتار دس ملزمان کاعدالت میں صحت جرم سے انکار، جیل منتقل
-
پنجاب پولیس کیلئے 29جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ،ایک ارب کے فنڈز جاری
-
سپریم کورٹ ،ْچیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی نااہلی کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت مکمل ،ْفیصلہ محفوظ ،ْ (آج)سنایا جائیگا
-
وزارت کمیٹی کے اراکین کے لائن آف کنٹرول، سیاچن اور جنوبی وزیرستان کے دورے کا اہتمام کرے ،ْ قائمہ کمیٹی برائے دفاع
-
چین کا پاکستان کے ساتھ پہلی سہ ماہی کا تجارتی حجم اضافہ کے ساتھ 26.2فی صدرہا، ترجمان چینی وزارت تجارت
-
ملتان کے غریب گول گپے فروش کی فریاد مریم نواز تک جا پہنچی، وزیراعظم کی صاحبزادی نے امانت کی دل کے عارضے میں مبتلا 5 سالہ بیٹی کو علاج کیلئے لاہوربلالیا
-
دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، مصدق ملک
-
سواں گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ 44 کروڑ 60 لاکھ روپے کی کرپشن
-
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ہنگری کے سفیر استریان زیبوکی اپنے سفارتی مشن کے ہمراہ ملاقات
-
ہارڈ شپ کوٹہ کے تحت ابھی کوئی درخواست نہیں مانگی گئی، یہ صرف غریب مزدوروں کے لئے ہے، وزارت مذہبی امور
-
ملک کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، شارٹ فال 3079 میگاواٹ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا،ترجمان وزارت پانی وبجلی
-
رفاح انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے تمام کیمپسز میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی
-
ڈیرہ بگٹی، قومی دھارے میں شامل ہونیوالے فرار ی افرادکی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی
-
سندھ اسمبلی اجلاس ، عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ ، غیر سیاسی اور گمراہ کن رویہ کیخلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور
-
قصور، 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین بارے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.