سپریم کورٹ ،ْچیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی نااہلی کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت مکمل ،ْفیصلہ محفوظ ،ْ (آج)سنایا جائیگا

منگل 2 مئی 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی نااہلی کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو (آج) بدھ کو سنایا جائے گا۔ منگل کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سینکڑوں امیدواروں نے امتحان میں حصہ لینے کے بعد انٹرویوز بھی دئیے لیکن عدالت نے پورا امتخانی عمل ہی کالعدم قراردیا، جس سے لاتعد اد کامیاب امیدوار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور واضح کیا کہ فیصلہ (آج) بدھ کوسنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :