لندن میں تین مشتبہ عورتیں انسداد ِدہشت گردی قانون کے تحت گرفتار

گرفتاری لندن کے مشرق میں ہارلسڈن روڈ پر واقع ایک پتے سے پہلے سے جاری تحقیقات کی روشنی میں عمل میں آئی ،پولیس

منگل 2 مئی 2017 17:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں پولیس نے تین عورتوں کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ان تینوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری اور اس پر اکسانے کے شٴْبے میں حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں دو کی عمریں 18 ،18 سال اور ایک کی عمر 19 سال ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ ان کی گرفتاری لندن کے مشرق میں ہارلسڈن روڈ پر واقع ایک پتے سے پہلے سے جاری تحقیقات کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اس پتے پر گذشتہ جمعے کو ایک چھاپا مار کارروائی کی تھی اور اس دوران میں ایک عورت کو گولی مار دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ کارروائی کرکے جنگجوؤں کی حملے کی ایک سازش ناکام بنا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :