ترکی میں گرفتاریاں، ہنگامی حالت میں توسیع، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

ترکی میں صحافت کوئی جرم نہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جس جانب حکومت کو ضرور دھیان دینا چاہیے،ہائی کمشنر کی گفتگو

منگل 2 مئی 2017 13:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور ہنگامی حالات جاری رکھنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زید رعد الحسنی نے کہا کہ دہشت گردی کا حل حقوق انسانی کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیئے۔

اٴْنھوں نے کہا کہ یہ انتہائی ناممکن ہے کہ معطلیوں اور حراست میں لینے کے معاملات میں معیار کا خیال رکھا جاتا ہوگا۔ترک ذرائع ابلاغ کے ارکان کو زیر حراست لینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے زید نے کہا کہ ترکی میں صحافت کوئی جرم نہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جس جانب حکومت کو ضرور دھیان دینا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :