سعودی عرب ،ویژن 2030 کی تکمیل کے لیے 10 نئے پروگرام شروع

منگل 2 مئی 2017 13:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)سعودی عرب میں اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل نے تزویراتی اہمیت کے حامل 10 سرکاری پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ ان کا مقصدسعودی ویڑن 2030کو کامیاب بنانا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ پروگرام اٴْن دو منصوبوں کی تکمیل شمار کیے جا رہے ہیں جن کی منظوری سابقہ طور پر دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام2020گزشتہ برس 6 جون کو اور فنائنشل بیلنسنگ پروگرام 2020گزشتہ برس 22 دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ان تمام پروگراموں کا مقصد سعودی ویڑن 2030 کے منصوبے کی تکمیل کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ اسلامی اقدار اور قومی تشخص کو مضبوطی سے تھامے رہتے ہوئے مملکت کی معیشت کو مزید خوش حال اور سعودی معاشرے کو زیادہ متحرک بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :