دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا، مصدق ملک

وزیراعظم کا نوٹیفکیشن انٹرنل تھا۔ وضاحت چوہدری نثار کریں گے،ترجمان

منگل 2 مئی 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا۔ وزیراعظم کا نوٹیفکیشن انٹرنل تھا۔ وضاحت چوہدری نثار کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اداروں کے درمیان بات چیت ٹویٹس کے ذریعے نہیں ہونی چاہیئے۔ دنیا کا کوئی بھی وزیراعظم ٹویٹ کا جواب نہیں دیتا۔ وزیراعظم کا نوٹی فیکیشن ایک انٹرنل نوٹیفیکیشن تھا۔ ڈان لیکس کا تفصیلی اعلان اور وضاحت وزیر داخلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے لہجے پر اعتراض کرنے والے اپنی تقریروں پر بھی غور کریں۔(علی)