ڈیرہ بگٹی، قومی دھارے میں شامل ہونیوالے فرار ی افرادکی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی

0اینٹی ئیر گرافٹ گن کے راؤنڈ ،280کلو گرام بارودی مواد 282ڈیٹوینٹر250بارودی ڈیٹو نیگ کارڈ برآمد

منگل 2 مئی 2017 21:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فرار ی افرادکی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی بھاری تعداد میں بارودی مواد اینٹی ایئر گرافٹ گن ڈیٹونیٹربرآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی کی نگرانی میںکمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبید الرحمان خان ،میجر ذیشان میجر شبیر احمد ، میجر شکیل احمد ، کیپٹن قددوس ، کیپٹن حسنین و حساس اداروں کے آفیسران نے ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی سے 35کلومیٹر دور سیاہ تشکخ اور سری نالہ کے علاقہ میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا خطرناک اسلحہ وگولہ بارود جس میں 1210اینٹی ئیر گرافٹ گن کے راؤنڈ ۔

280کلو گرام بارودی مواد 282ڈیٹوینٹر250بارودی ڈیٹو نیگ کارڈ برآمد کرلئے کامیاب کاروائی کے دوران کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی برآمد کئے جانے والا اسلحہ گولہ بارودی دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونا تھا کامیاب کاروائی سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔