تلخ سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گے

سوشل میڈیا پر اوباما کو بیمار ذہن کا کہنے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے میزبان کو جھاڑ پلا دی

منگل 2 مئی 2017 16:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافی کے تلخ سوال پرایک نشریاتی ادارے کو دیا جانے والا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ٹرمپ کو میزبان جون ڈکنسن کی طرف سے کئی تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹرمپ نے بھاگ نکلنے میں ہی آفیت جانی۔

(جاری ہے)

میزبان نے سوشل میڈیا پر اوباما کو بیمار ذہن کا کہنے سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے میزبان کو جھاڑ پلا دی، اور میزبان کو کہا کہ وہ یہ سوال نہیں پوچھ سکتے تاہم میزبان کی جانب سے اصرار کرنے پر ٹرمپ نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ سے فون ٹیپنگ کے الزامات سے متعلق بھی سوال کیا گیا لیکن ٹرمپ الزامات کے ثبوت سے متعلق دلائل سے جواب نہیں دے سکے۔

متعلقہ عنوان :