مصر میں مالی ڈپازٹ کے مقابل غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا قانون زیرِ غور

پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ قانون کی قرار داد کی منظوری دے دی

منگل 2 مئی 2017 13:36

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)مصری حکومت نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے واسطے مالی رقوم جمع کرانے کے مقابل مصری شہریت پیش کرنے کے تجویز پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کمیٹی نے مصری حکومت کی جانب سے پیش کردہ قانون کی قرار داد کی منظوری دے دی جس کے بعد پارلیمنٹ کے آئندہ عام اجلاسوں میں اس پر حتمی ووٹنگ کی جائے گی۔

مجوزہ قانون کے تحت مسلسل 5 برسوں تک نقدی کی صورت میں مالی رقم بینک ڈپازٹ کرانے پر غیر ملکیوں کو مصری شہریت پیش کی جا سکے گی۔دوسری جانب حکومتی ترجمان اشرف سلطان نے اپنے طور پر بتایا کہ ڈالر ڈپازٹ کے مقابل غیرملکیوں کو شہریت دینے کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے اور حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا۔ اس حوالے سے تمام تر تجاویز کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :