روسی جنگلات کی آگ چین پہنچ گئی

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے روسی چینی جنگلات کے بڑے حصے کو جلا ڈالا چینی اہلکاروں نے 24گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا

منگل 2 مئی 2017 13:36

ہوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) اندرون منگولیا کے خود مختا رعلاقے کے جنگلات میں لگی آگ پر بالآخر بڑی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر چینی سرحدسے ملحقہ روسی علاقے کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ جنگلات کے بڑے حصے تک پھیل گئی ، یہاں تک کہ وہ سرحد پار چین کے شمالی علاقے اندرون منگولیا کے جنگلات میں داخل ہو گئی ، یہ جنگلات یی موہے میں شمال میں عظیم ہنگ گان پہاڑی علاقے میں واقع ہے، آگ کی اطلاع ملتے ہی چین کے آگ بجھانے والے 1300اہلکار پولیس اور ضروری سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ،24گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تا ہم اس دورن روسی اور چینی علاقے میں جنگلات کا بڑا حصہ جل گیا ، آگ بجھانے والا عملہ ابھی تک موقعہ پر موجود ہیں اور وہ کوشش کررہے ہیں کہ کہیں دوبارہ آگ نہ بھڑک اٹھے مقامی انتظامیہ کے مطابق اس سال اندرون منگولیا میں درجہ حرارت معمول سے ایک سے دودرجے زیادہ ہے جس کی وجہ سے موسم خشک ہے اور ایسے موسم میں جنگلات میں آگ لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :