برطانوی خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر کو 13 لاکھ پاؤنڈ چوری کے الزام میں 5 برس قید کی سزا

پیر 24 جولائی 2017 11:56

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) برطانیہ میں بے گھر افراد کی مدد کرنے والے خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر کو 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی ۔ مجرم پر ادارے کے فنڈ سے تقریباً 13 لاکھ پاؤنڈ چوری کر کے اس رقم کو پرتعیش زندگی گزارنے میں استعمال کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 50 سالہ روبرٹ ڈیوس نے مذکورہ رقم جاپان ، امریکا اور افریقا کے بعض حصوں کے سفر کے دوران مہنگی ترین کشتیوں ، طیاروں اور انتہائی پرتعیش ہوٹلوں میں قیام پر اڑا دی۔

عدالت کی سماعت کے دوران یہ بات بھی واضح ہوئی کہ روبرٹ نے مذکورہ خطیر رقم کے حوالے سے اپنی بیوی سے جھوٹ بولتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سوانسی میں واقع اس کے ادارے سیریرنینزسیمرو سوسائٹی کی جانب سے بطور الاؤنس فراہم کی گئی۔عدالت کے مطابق روبرٹ ڈیوس نے 271 چیکوں کے ذریعے مجموعی طور پر 13 لاکھ 43 ہزار 74 برطانوی پاؤنڈ کی رقم خرچ کی۔ یہ رقم اس کے ذاتی بینک کھاتے سے جون 2008ء سے نومبر 2014ء کے دوران نکالی گئی۔