متحدہ عرب امارات میں عرب نوجوانوں کے منصوبوں کی سرپرستی کیلئے خصوصی بازار قائم

پیر 24 جولائی 2017 16:09

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) متحدہ عرب امارات نے عرب نوجوانوں کے منصوبوں کی سرپرستی کیلئے خصوصی بازار قائم کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے کے تحت عرب نوجوان ہر سال جمع ہواکریںگے اور بازار کے مسائل پر تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔بازار کا افتتاح امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر امور صدارت منصور بن زاید آل نہیان نے کیا۔ اس کی بدولت عرب دنیا کے سرمایہ کار اور نوجوان ایک دوسرے سے ملیں گے۔اس پروگرام کے مطابق سرگرمیوں کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :