طبیعت ناسازی کے ساتھ لاہور کے دل خراش واقعے نے میرا کرب بڑھا دیا، چوہدری نثار

مناسب نہیں اس موقع پر سیاسی معاملات لے کر بیٹھ جائوں پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں، کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے، وزیر داخلہ

پیر 24 جولائی 2017 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے ساتھ لاہور کے دل خراش واقعے نے میرا کرب بڑھا دیا مناسب نہیں اس موقع پر سیاسی معاملات لے کر بیٹھ جائوں پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں جو کہنا ہے پریس کانفرنس میں کہوں گا قیاس آرائی نہ کی جائے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج بھی میری صحت اچھی نہیں ہے گزشتہ چند روز بڑے کرب میں گزرے بہت سے معاملات اور مسئلے ایسے ہیں جو چھپے ہوئے نہیں ہیں آج لاہور میں ایسا دل خراش واقعہ ہوا دھماکے پر پولیس انتظامیہ سے رابطہ میوں ہوں آخری مصدقہ رپورٹ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تھی انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز جسمانی طو رپر اس پوزیشن میں نہیں تھا کہ پریس کانفرنس کروں آج بھی صحت اچھی نہیں ہے میرے آنے سے قبل لاہور سے افسوسناک خبریں آنا شروع ہوئں زیادہ ہلاکتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دہشت گردی ہے یا کوئی اور حادثہ ہے۔

(جاری ہے)

اس دلخراش واقعے سے میرے کرب مین اضافہ ہوا ہے واقع میں جاں بحق افراد کی تعداد کا پتہ نہیںان میں اضافہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لئے آج ممکن نہیں کہ سیاسی معاملات آپ کے سامنے رکھ سکوں ایک طرف جانوں کا ضیاع ہو اور دوسری طرف وزیر داخلہ سیاسی معاملات لے کر بیتھا ہو دھماکے کی نوعیت کا ابھی واضح نہیں ہوا میری پریس کانفرنس اہم تھی لیکن اس واقعے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مشکل سے بیٹھ سکتا ہوں اور بڑی مشکل سے کھڑا ہو سکتا ہوں جن معاملات پربات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے کیا کہنا ہے اور کیا نہیں اس پر کم سے کم قیاس آرائی نہ کی جائے جو کہنا ہے پریس کانفرنس میں کہوں گا۔

متعلقہ عنوان :