کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں 24 افراد ہلاک

پیر 24 جولائی 2017 11:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء)افغانستان میں کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ، کئی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوؓ ں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیاافغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم سے کم 42 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ایک خود کش حملہ تھا جو شہر کے مغرب میں شیعہ آبادی والے علاقے میں ہوا اور حملہ آور نے اپنی کار میں رکھے بم کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کس کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ کسی تنظیم نے بھی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن یہ حملہ حکومت کے ایک سینیئر اہل کار نائب چیف ایگزیکٹیو محمد محقق کے مکان کے پاس ہوا ہے۔

سیاست داں محمد محقق کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ حملہ آور محقق کے مکان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن محافظ نے اسے روک دیا۔عام طور پر افغانستان میں اس طرح کے حملوں کے لیے طالبان کو ذمہ دار سمجھا جاتا ہے یا پھر کچھ معاملوں میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔حالیہ کچھ مہینوں سے اس طرح کے حملوں کا نشانہ دارالحکومت کابل بنتا رہا ہے۔ گذشتہ مئی میں ایک ٹرک کے دھماکے میں تقریبا 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس برس کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان میں 1662 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس میں تقریبا 20 فیصد لوگ کابل میں ہلاک ہوئے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :