صوبائی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمن نے (ق) لیگ کے چوہدری پرویزالٰہی کو چیلنج کر دیا

( ق) لیگ کے دورمیں ریکارڈکرپشن ہوئی ہے ‘لاہور میں لگنے بینرزسازش ہیں ‘ وزیراعظم کی قیادت میں تمام جماعت متحدہے‘ پریس کانفرنس

پیر 24 جولائی 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) صوبائی وزیرمجتبیٰ شجاع الرحمن نے (ق) لیگ کے چوہدری پرویزالٰہی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ( ق) لیگ کے دورمیں ریکارڈکرپشن ہوئی ہے ‘لاہور میں لگنے بینرزسازش ہیں ‘ وزیراعظم کی قیادت میں تمام جماعت متحدہے‘ وہ پرامیدہیں سپریم کورٹ سے فیصلہ میاں نوازشریف کیحق میں آئے ہی گا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آرآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ق لیگ کے د ور کی کرپشن کی گونج آج تک سنائی دیتی ہے ق لیگ کے پاس اب کوئی کونسلرکی ٹکٹ لینے والے بھی نہیں‘ وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے د ورمیں میگا پراجیکٹس میں دوسوارب روپے کی بچت ہوئی‘ وزیراعظم میاں نوازشریف نے تین نسلوں کاحساب دیاجبکہ عمران خان اپناحساب تک نہیں دے سکے۔

متعلقہ عنوان :