ایران میں5.4 شدت کا زلزلہ، ملک کا جنوبی حصہ متاثر

جنوبی صوبہ کرمان کا ایک گاؤں ہل کر رہ گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 24 جولائی 2017 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء)ایران کے جنوب کے ایک دور افتادہ علاقے میں 5.4 شدت کے زلزلے کے بعد علاقے میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے نتیجے میں جنوبی صوبہ کرمان کے ایک گاؤں، سِرچ دہل کر رہ گیا، جو دارالحکومت تہران کے جنوب میں 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے آمد و رفت رک گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع ابلاغ نے زلزلے کی گہرائی محض 10 کلومیٹر (6.2 میل) کے فاصلے پر بتائی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ 5.4 کی شدت کا زلزلہ کافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ایران میں زلزلے روز کا معمول ہیں، چونکہ یہ متعدد کلیدی فالٹ لائن پر واقع ہے۔ سنہ 2003 میں 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں بام کا تاریخی شہرزمین بوس ہوگیا تھا، جس میں 26000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :