وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نیب کودیئے گئے پانچ کروڑروپے واپس لینے کا انکشاف

پیر 24 جولائی 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء)وزیراعظم نوازشریف نے نیب کودیئے گئے پانچ کروڑروپے واپس لے لئے ہیں ،یہ انکشاف پارلیمنٹ میں بھیجی گئی ایک رپورٹ میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری شوگرمل سکینڈل میں حمزہ شہبازکی وساطت سے پانچ کروڑروپے نیب کودیکرمقدمہ ختم کرایاتھا،لیکن اقتدارمیں آنے کے بعدنوازشریف نے ایک عدالتی فیصلے کے بعدوہی پانچ کروڑروپے اب واپس لے لئے ہیں ۔

اس حوالے سے سینٹ کے اگلے ہونے والے اجلاس میں بحث ہوگی ۔وزیراعظم نوازشریف کیلئے پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاانکشاف ہے جس میں وزیراعظم نے اپنے ناجائزاختیارات استعمال کرتے ہوئے نیب کودیئے گئے پانچ کروڑروپے واپس لے لئے ہیں ۔اس قسم کی نذیرپاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی ،یہ پانچ کروڑروپے موجودہ چیئرمین کے دورمیں واپس ہوئے ہیں ،سینٹ میں یہ معلومات ایک سینیٹرکے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں دی گئی ہے ۔