بحرین نے اپنی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کا آغاز کردیا

کام کے اجازت نامے حاصل کرنے والے کفیل سے آزاد ہوںگے

پیر 24 جولائی 2017 15:12

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) بحرین نے اپنی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کا آغاز غیر قانونی مقیم 48ہزار تارکین وطن کو لچکدار ورک پرمٹ ’’العمل المرن‘‘کے نام سے ملازمت کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دیے۔اجازت نامے حاصل کرنیوالے کفیل سے آزاد ہوںگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحرین کی حکومت نے یہ فیصلہ ویزوں کی بلیک مارکیٹنگ اورمقامی شہریوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے رواج کے خاتمے کیلئے کیا ہے۔

نئے قانون کے مطابق ماہانہ 2000غیر قانونی تارکین وطن قانون کے دائرے میں آ جائیں گے۔ ورک پرمٹ حاصل کرنیوالوں کو ہیلتھ انشورنس ، سوشل انشورنس ، اقامہ اور وطن واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات خود ادا کرنے ہوں گے۔ بحرینی لیبر مارکیٹ اتھارٹی نے نئے قانون کے حوالے سے آگہی مہم بھی چلائی۔