سنکیانگ نے ٹڈی دل کے مقابلے کیلئے پرندوں کی فوج تیار کر لی

تربیت یافتہ پرندوں نے مقابلہ کر کے 47000ہیکٹر رقبہ کو ٹڈی دل سے بچا لیا

پیر 24 جولائی 2017 16:15

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) چائنا قازقستان سرحد کے ساتھ ٹڈی دل کے تباہ کن حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کے شمال مغربی خود مختار ریجن سنکیانگ یغور نے پرندوں اور مرغیوں کی ایک فوج تیار کر لی ہے،حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں خشک سالی اور گرمی کے باعث ٹڈی دل نے ٹیک ہینگ کمشنری میں سرحد کے ساتھ 392000ہیکٹر رقبے کو نقصان پہنچایا ہے ، چنانچہ افزائش نسل کے بیور و نے پہاڑی علاقے میں ایسے گھونسلے تیار کئے ہیں اور ہجرت کرنیوالے پرندوں کو پکڑنے کیلئے سبزہ زار تیار کئے ہیں ، یہ پرندے ٹڈی دل کو شکار کرنے کے لئے تیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیورو کے مطابق اس پروگرام کے تحت ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لئے تربیت یافتہ پرندے اس علاقے میں بھیجے گئے ، ان پرندوں نے 17000ہیکٹر رقبہ محفوظ کر لیا ۔دریں اثنا 85000خصوصی مرغ بھی ٹڈی دل کے مقابلے کیلئے بھیجے گئے ہیں جنہوں نے مزید 30ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیل کر ٹڈی دل کا مقابلہ کیا ہے،سنکیانگ میں ٹڈی دل کی 100سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ سرسبز و شاداب علاقے کو تباہ کر دیتی ہے، اس طرح مرغیوں ، بطخوں اور دوسرے پرندوں کو ٹڈی دل اور کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :