مسلم لیگ ن میں بغاوت عروج پر

متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں، 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے

پیر 24 جولائی 2017 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) مسلم لیگ ن کو توڑ کر متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے باعث ملسم لیگ ن میں بغاوت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کو توڑ کر باغی رہنماوں پر مشتمل متحدہ مسلم لیگ بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باغی رہنما مسلم لیگ ن سے شریف خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کا نکالنے کے حق میں ہے۔ جبکہ دوسری مسلم لیگ ن کے 3 درجن اراکین اسمبلی کے تحریک انصاف سے بھی رابطے ہیں۔ ان رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا ایک گروپ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد پارٹی کی قیادت پر شہباز شریف کو براجمان دیکھنے کا خواہش مند ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کیجیے: