پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون، معروف بیکری کا پروڈکشن یونٹ، 2سپر سٹور سیل

نندی پورمیں مدینہ سویٹس اینڈ بیکرز ، الھادی ٹریڈرز اور کلاسک سٹور کو ناقص اشیاء کی موجودگی پر سیل کیا گیا قوانین کی خلاف ورزی، ناقص صفائی پر متعدد کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری

پیر 24 جولائی 2017 23:39

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے نندی پورمیں مدینہ سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات ،سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے ،غیر معیاری رنگوں کے استعمال،کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور تاریخ اجراء کی عدم موجودگی کی بناپر سیل، الھادی ٹریڈرز اور کلاسک پلاسٹک شاپر سٹور کو اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کی موجودگی کی بناپر سیل جبکہ نندی پور ریسٹورنٹ کو فریزر کی غیر معیاری سٹوریج ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات اور اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کرنہ رکھنے کی بناپر 4000 روپے ،نندی پورمیں اللہ مالک پولٹری سیل سینٹر ، حاجی گلزار پولٹری سیل سینٹر ،جاوید پولٹری ،کمال چکن شاپ،ظفر چکن شاپ ، رضوان چکن شاپ،عرفان چکن سیل سینٹر اورعمر پولٹری سیل سینٹر کو حشرات الارض کی کثرت اور فریمز کی عدم موجودگی کی بناپر باالترتیب, 1000 3000,2000,1500 ،3000 ، 3000،3000، 3000 اور5000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

نندی پور میں احمد فریش جوس پوائنٹ ،علی بیف پوائنٹ ،شاہد مٹن شاپ،زاہد بھائی مٹن اینڈ بیف شاپ، شہباز چکن پوائنٹ ،اویس پولٹری ،سلمان پولٹری، آغوش سپر سٹور،رانا عمر سٹور،چاندنی پان شاپ ،گوگا کولڈ کارنر،بسم اللہ کولڈ کارنر عالیان پان شاپ علی پان شاپ ہیون بیکرز اینڈ سپر سٹور ،یونس بیکرز ،قاری کریانہ سٹوراور ربانی پان شاپ ،یوسف ناشتہ پوائنٹ ،عابد چکن کوزی حلیم ،المدینہ ہوٹل ،المدینہ تکہ شاپ اینڈ ہوٹل ،سہیل کولڈ کارنر ،المعراج بیکرز ، الحافظ ٹریڈرز،کشمیر کریانہ سٹور،حسن حسین جنرل سٹور،گفٹ پیک سویٹس ،المدینہ سویٹس ،بسم اللہ کولڈ کارنر ،اجمل پان شاپ ،حمید کولڈ کارنر ،بٹ سویٹس اینڈ بیکرز ،گجر سویٹس اینڈ بیکرز ،اقبال پولٹری اور وزیر آباد میں واقع الحافظ ریسٹورنٹ ،میاں جی ناشتہ ہاؤس ،بھولا ناشتہ پوائنٹ ،تبسم پان شاپ ،پیرس فوڈ ز،پیرس سپر مارٹ ،مختار کنگ فش، عمران پولٹری شاپ،خیبر نان شاپ ،افتخار کریانہ سٹورکو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :