محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی

پیر 24 جولائی 2017 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جولائی ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویڑن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد، کراچی، سبی، ڑوب، نصیرآباد ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے گزشتہ روز راولپنڈی،فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، میر پورخا ص،قلات، کوئٹہ ڈویڑن،مٹھی،فاٹا،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوؑں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی انہوں نے مزید بتایا کہ گز شتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں45، دادو 44، نوکنڈی میں 43 ڈگری جبکہ آج لاہوراور کراچی میں کم سے کم 27،اسلام آباد 23،پشاور 24،کوئٹہ اور گلگت 19اور چترال میں 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

عباس شاہد

متعلقہ عنوان :