امریکہ کو مطلوب قطری دہشت گرد کے بیٹے کی شادی پر مقامی اخبارات کے تہنیتی پیغامات!

اتوار 15 اپریل 2018 12:20

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء) قطر کے سب سے بڑے اخبار میں ملکی سکیورٹی حکام کو مطلوب اہم ترین دہشت گرد عبدالرحمن النعیمی کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد کا پیغام شائع ہوا ہے۔ النعیمی کا نام اٴْس فہرست میں نمایاں ترین ہے جو کچھ عرصہ قبل قطری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی۔ فہرست میں 11 قطری شہری اور بعض قطری ادارے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قطری اخبار نے القاعدہ تنظیم کی فنڈنگ کرنے والے ایک اہم ترین شخص کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد کا خصوصی پیغام شائع کیا۔ پیغام میں تحریر کیا گیا کہ ڈاکٹر عبدالرحمن النعیمی آج النعیم کے علاقے میں ایک شادی ہال میں اپنے بیٹے عبداللہ کی شادی کی تقریب منعقد کر رہے ہیں ۔ڈھیروں مبارک باد۔مذکورہ قطری دہشت گرد عبدالرحمن النعیمی کے بیٹوں کے سوشل میڈیا صفحات پر عبداللہ کی شادی کی کئی تصاویر نمایاں طور پر موجود تھیں جن میں متعدد قطری شخصیات نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :