شام پر امریکی حملے ایران اور حزب اللہ کے لیے اشارہ ہیں ، اسرائیل کی دھمکی

شام پر حملے سے قبل امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے ہمیںمطلع کرد یا تھا ،سینئر وزیریوآف کا ٹوئیٹ

اتوار 15 اپریل 2018 12:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 15 اپریل 2018ء)اسرائیل کے ایک سینئر وزیر یو آف گیلانٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی قیادت میں شام میں فضائی حملے ایران ، شام اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے ایک اہم اشارہ ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوآف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے سرخ لکیر عبور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسانیت زیادہ دیر تک اس کو برداشت نہیں کرسکتی ۔ امریکی حملہ برائی کے محوروں ایران ، شام اور حزب اللہ کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔انہوںں نے کہاکہ ان کے ملک کو شام میں حملے کے بارے میں پیشگی اطلاع کردی گئی تھی ۔جب اس سے پو چھا گیا کہ کتنی دیر پہلے متنبہ کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں 12 سے 24 گھنٹے پہلے مطلع کردیا گیا تھا۔اس سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل نے شام میں اہداف کے انتخاب میں کوئی مدد دی ہے تو اس نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں ہے۔